کراچی :(بیورورپورٹ)پنکی کوکین نیٹ ورک کے گاہکوں میں سیاستدان کے نام بھی شامل ،رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش ،سیاسی و سماجی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ۔
ذرائع کے مطابق انتہائی خفیہ رپورٹ میں پنکی کوکین نیٹ ورک کے تمام بڑے گاہکوں کی تفصیلات موجود ہیں،کارندوں کا پورا ڈیٹا بھی سامنے آگیا،ملزمہ پنکی کراچی میں سگے بھائی شوکت کے ذریعے کالا دھندہ چلا رہی تھی۔
نیٹ ورک کو آپریٹ کرنے والے مرکزی ہینڈلرز کی شناخت حمزہ، عداس اور عاقب کے ناموں سے ہوئی ،کراچی میں سرگرم گینگ کے 8اہم رائیڈرز کا تعلق پنجاب کے شہروں لاہور، فیصل آباد اور وہاڑی سے ہے ،صبا ،انعم عرف اینا نامی خواتین نیٹ ورک میں بطور کیریئر منشیات ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کا کام کر رہی تھیں۔
پنکی کوکین نیٹ ورک کے گاہکوں میں سیاستدان کے نام بھی شامل



















