کراچی:(بیورورپورٹ)بارش میں کرنٹ لگنے سے شہری کی ہلاکت،عدالت نے کے الیکٹرک کو ایک کروڑ 35 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دےدیا۔
سینئر سول جج وسطی نے ریمارکس دئیے بجلی کے ادارے پر عوامی تحفظ کی غیر معمولی ذمے داری عائد ہوتی ہے، کھمبے پر دیگر اداروں کی تار کی موجودگی سے کے الیکٹرک اپنی ذمے داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتی۔
عدالت نے کہا بجلی کی ترسیل کے نظام اور عوامی مقامات کو محفوظ بنانا کے الیکٹرک کی ذمے داری ،عوامی مقام پر نصب پول میں کرنٹ ہونا بذات خود غفلت کا ثبوت ہے،کے الیکٹرک 90 روز میں دعویٰ کنندگان کو ہرجانہ ادا کرے۔
کرنٹ سے شہری کی ہلاکت، کے الیکٹرک کو ایک کروڑ 35 لاکھ جرمانہ



















