لاہور:(سپورٹس رپورٹر)بھارت نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت دے دی۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے ملنے والا دعوت نامہ وزیر اعظم کو بھجوادیا،چیئرمین پی سی بی کے بھارت جانے یا نہ جانے کا حتمی فیصلہ شہباز شریف کریں گے،آئی پی ایل کا فائنل 31 مئی کو بھارتی شہر احمد آباد میں شیڈول ہے۔
دوسری جانب کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس رواں ماہ 2مرحلوں میں ہوں گے، آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کا ورچوئل اجلاس 21 مئی کو ہوگا ،بورڈ میٹنگ 30 اور 31 مئی کو بھارتی شہر احمد آباد میں ہوگی،موجودہ صورتحال کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی احمد آباد اجلاس میں شرکت غیر متوقع ہے۔
بھارت نے محسن نقوی کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت دے دی



















