کراچی،لاہور :(بیورورپورٹ،کرائم رپورٹر)انمول پنکی کی نشاندہی پرچھاپہ،لاکھوں کی کوکین برآمد،لاہور میں درج ایک اور مقدمہ سامنے آگیا۔
کوکین کوئین انمول عرف پنکی کی نشاندہی پر پولیس نے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے اے ون کمپلیکس میں چھاپہ مار کر45لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات کو قبضے میں لیا، ملزمہ کےخلاف سچل تھانے میں نیا مقدمہ نمبر783/26 بھی درج کرلیا گیا۔
ادھر انمول عرف پنکی کیخلاف لاہور میں سامنے آنےوالے مقدمات کی تعداد 4 ہو گئی،پولیس کے مطابق چوتھا مقدمہ سال 2024 میں تھانہ وحدت کالونی میں درج کیا گیا ،ذرائع کے مطابق مقدمات میں نامزد ہونے کے باوجود پنکی کا کسی ایک کیس میں بھی کریمنل ریکارڈ نہیں بنایا گیا۔
دریں اثنا کوکین کوئین انمول عرف پنکی کو مقدمات میں کتنا ریلیف ملا،پولیس افسر کیوں بچاتے رہے ،تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا نے ایس پی سی آر او کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دےدی ،کمیٹی لاہور کے تمام تھانوں میں پنکی کا 10 سالہ ریکارڈ چیک کرے گی۔
سید ذیشان رضا نے کہا فرائض میں غفلت برتنے والے افسر کسی رعایت کے مستحق نہیں ،پنکی کو بچانے میں ملوث افسروں کےخلاف کریمنل دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔
انمول پنکی کی نشاندہی پرچھاپہ،لاکھوں کی کوکین برآمد،تفتیش کا دائرہ وسیع



















