کوئٹہ (بیورو رپورٹ) قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے اسلام آباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون کو گرفتار کر لیا،کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا خاتون خودکش حملہ آور کو اسلام آباد میں حملے کا ہدف دیا گیا تھا، بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، دہشتگردوں کا بلوچ روایات سے کوئی تعلق نہیں ، دہشت گرد خواتین کو پھنساتے ہیں، بین الاقوامی آقاﺅں کو خوش کرنے کےلئے دہشتگرد بچیوں کا استحصال کرتے ہیں، خاتون کو دھمکی دی گئی خود کش حملہ نہ کیا تو والد کومار دیں گے،بلوچ خواتین کبھی اس جنگ کا حصہ نہیں ہیں، یہ کونسی روایت ہے کہ اپنے مفادات کےلئے بلوچ بچیوں کا استعمال کرتے ہیں،گرفتار خودکش حملہ آور خاتون نے بتایا میرے کزن نے مجھے ڈرایا دھمکایا کہ آپ کالعدم بی ایل اے کیلئے کام کرو، ورنہ تمہارے باپ کو قتل کردوں گا جس پر میں نے کہا ٹھیک ہے، پھر میں ان کیلئے موبائل کارڈ بھیجتی اور روٹیاں بناتی تھی، مجھے نہیںپتہ روٹیاں کہاں اور کس کیلئے جاتی ہیں، پھر مجھےپتہ چلا یہ کالعدم تنظیم کیلئے جاتا ہے، خودکش حملے کیلئے میری ذہن سازی کی گئی، میں مزید آگے بڑھنا چاہتی ہوں، پولیس نے مجھے حراست میں لیا اور باعزت طریقے سے رکھا۔
اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا،بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار



















