اسلام آباد :(بیورورپورٹ) آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 کروز کا کامیاب تجربہ کر لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 4 گراونڈ لانچڈ کروز میزائل جدید ایویونکس اور جدید ترین نیویگیشنل نظام سے لیس ہتھیار اہداف کو انتہائی درستی کےساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ،دوری سے بھی اہداف کو بالکل درست نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، تربیتی تجربے کا مقصد فوجی دستوں کی آپریشنل استعداد میں اضافہ اور بہتر درستگی و موثر بقا کےلئے شامل مختلف ذیلی نظاموں کے تکنیکی معیار کی توثیق کرنا تھا، میزائل کے تربیتی تجربے کے موقع پر پاک فوج کی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران کے علاوہ ترقیاتی ادارے کے سائنسدان اور انجینئر بھی موجود تھے۔
صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر، چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف ،ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے فتح4 کے کامیاب تربیتی تجربے کو سراہتے ہوئے منصوبے میں شامل تمام افراد کی تکنیکی مہارت، لگن اور عزم کو سراہا ۔
پاکستان کا فتح 4 گراونڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ



















