اسلام آباد (مشرق نیوز) معرکہ حق میں کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر شہر شہر جشن کا سماں ہے، ملک بھر میں چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں جن میں شرکا نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔
کراچی سے خیبر اور کشمیر سے گوادر تک معرکہ حق میں تاریخی کامیابی کا جشن منایا جا رہا ہے، شہر شہر میں نکلنے والی ریلیوں میں شہری پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں، آزاد کشمیر، پنجاب، سندھ ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تقاریب منعقد ہوئیں جن میں ملکی حفاظت کیلئے ہر قربانی دینے کا عزم دہرایا گیا۔
معرکہ حق کی کامیابی کی پہلی سالگرہ، ملک بھر میں جشن ، شاندار آتش بازی



















