اسلام آباد (بیورورپورٹ)تجارتی خسارہ28 ارب ،درآمدی بل 50کروڑ60لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ،ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق تجارتی خسارہ 30 فیصد اضافے کے بعد 28ارب ڈالر تک پہنچ گیا،ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال درآمدات میں6.8 نوفیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،پہلے 9 ماہ کے دوران درآمدات کا مجموعی حجم 50 ارب 65 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا،پاکستانی شہری جولائی سے ماررچ کے دوران 137 ارب روپے یعنی 48 ارب 49 لاکھ ڈالرکی چائے پی گئے،غذائی اشیاءکی درآمد پندرہ فیصدبڑھی،دودھ،مکھن، خشک میوہ جات اور پام آئل کی امپورٹ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،رپورٹ کے مطابق موبائل فونزکی درآمد میں 28 فیصد اضافہ ہوا،پاکستانیوں نے 9 مہینے میں 406 ارب روپےسے زائدمالیت کے سمارٹ فونزبیرون ملک سے منگوائے،ٹرانسپورٹ سیکٹرکی درآمدات میں 83 فیصدکا بڑا اضافہ دیکھا گیاجس کا حجم 2 ارب 90 کروڑ ڈالر رہا،دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات اور ٹیکسٹائل کی درآمد میں کمی واقع ہوئی،پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 11ارب ڈالر جبکہ ٹیکسٹائل کا حجم 4 ارب87کروڑ ڈالر رہا۔
تجارتی خسارہ28 ارب ،درآمدی بل 50کروڑ65لاکھ ڈالر


















