لاہور (قمر عباس نقوی) ریلویز مغلپورہ ڈی ایس سمیت ویگن اینڈ کیرج شا پس کے ورکس و اسسٹنٹ ورکس منیجر کی نااہلی اور ناقص کارکردگی، آﺅٹ ٹرن کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ، میٹریل کی عدم دستیابی کے باعث ٹرین بوگیوں کی مرمت اور دیکھ بھال میں ناکام، سسٹم میں 334 بوگیوں کی قلت 1ہزار 468 بوگیاں درکار سسٹم میں 1ہزار 134 موجود، سسٹم میں چلنے والی 175 بوگیاں سالانہ مینٹی ننس کے بغیر ہی ٹریک پر چلائے جانے کا انکشاف۔ پاکستان ریلویز شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کی مجرمانہ غفلت کے باعث مسافر ٹرینوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ریلویز کو کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس حوالے سے ڈی ایس مغلپورہ ورکشاپس کی نااہلی کی وجہ سے ٹرینوں کی مرمت کے معاملات میں نقائص سامنے آرہے ہیں جس میں ویگن اینڈ کیرج شاپ کے ورک منیجر اور اسسٹنٹ ورک منیجر کی ذمہ داری کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ بتائی جا رہی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایس مغلپورہ ورک شاپس کی جانب سے میٹریل کی مبینہ طور پر کمی کو پورا نہ کرنے کے باوجود ویگن اینڈ کیرج شاپس کے ورکس منیجر اور اسسٹنٹ ورکس منیجر کو اوٹ ٹرن کا ہدف حاصل نہ ہونے پر سرزنش کے ساتھ ہدف کے حصول کے احکامات جاری کئے گئے گزشتہ روز ویگن اینڈ کیرج شاپس انتظامیہ کی جانب سے میٹنگ کی گئی جس میں ڈبلیو ایم کی سربراہی میں تما م اے ڈبلیو ایم اور فورمینز کو اوٹ ٹرن ہدف حاصل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے مبینہ طور پر ورشاپس میں نئی کوچز بنانے کی خاطر میٹریل موجود نہیں جبکہ مختلف حادثات کا شکار ہونے والی ترینوں کی کوچز اور کنڈم کو چز سے زنگ آلود میٹریل اتار کر استعمال کرنے سمیت پرانی کوچز کو بہتر بناتے ہوئے رنگ روگن کرکے استعمال کر نے کا انکشاف کیا گیا ہے جو کہ ڈی ایس مغلپورہ اور دیگر افسران کی ماقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایس کے ساتھ ورک منیجر کے بعد ذمہ داری اسسٹنٹ ورکس منیجر پر عائد ہوتی ہیں جو کہ ان کی نا اہلی کے باعث کوچز کی کمی کو پورا کرنا نا ممکن ہے اس صورتحال کے باعث آئے روز ٹرین حادثات کی وجوہات میں بوگیوں کا فٹ نہ ہونا بھی شامل ہے مسافر ٹرینوں کی کوچز کی بروقت مرمت اور دیکھ بھال میں نا ہونے کی وجہ سے سسٹم میں 334 بوگیوں کی کمی دیکھنے میں آرہی ہے اس وقت سسٹم میں 1ہزار 468 کوچز درکار ہیں لیکن سسٹم میں 1ہزار 134 موجودہیں مبینہ طور پر سسٹم میں چلنے والی 175 کوچز سالانہ مینٹی ننس کے بغیر ہی ٹریک پر چلائے جانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ڈی ایس مغلپورہ ورکشاپس افتخار حسین نے موقف نہیں دیا جبکہ اے ڈبلیو ایم کیرج اینڈ ویگن شاپس عثمان خٹک کا کہنا ہے کہ آپ دفتر آجائیں جو معلومات چاہئیں مل جائیگی۔
لاہور (اپنے نمائندے سے) مغلپورہ ورکشاپس ڈویژن میں مسافر اور گڈز گاڑیوں کی کوچز کی مرمت اور دیکھ بھال سمیت نئی کوچز کی تیاری اور پاور انجن کی مرمت کی جاتی ہے۔ اس حوالے سے کیرج اینڈ ویگن شاپس، لوکو موٹو شاپ، سٹیل شاپ اور پاور ہاﺅس شامل ہیں جو کہ ڈی ایس مغلپورہ کی سرپرستی میں کام کررہی ہیں جن میں بد انتظامی اور ذمہ داران کی ناقص کارکردگی کے باعث جزوی طور پر غیر فعال ہیں۔
پاکستان ریلویز:افسران کی نااہلی اور ناقص کارکردگی، آﺅٹ ٹرن کا ہدف حاصل کرنے میں ناکامی



















