وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ دورہ سعودی عرب پر روانہ

اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے۔وزیراعظم شہباز شریف 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب اور قطر کے دورے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امن پر مرکوز ہوں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی روانہ ہوئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم سعودی عرب اور قطر کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون کیساتھ ساتھ علاقائی امن و سلامتی پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ وزیراعظم پانچویں انتالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کیلئے ترکیہ کا بھی دورہ کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر اردوان اور دیگر عالمی رہنماوں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔