سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ ، کے پی میں جلسے کا اعلان

اسلام آباد ،پشاور(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کےخلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،عدالت نے فیصلہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم حاضری پر کیا جس کے بعد عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا،سہیل آفریدی کےخلاف درج مقدمہ کی سماعت سینئر سول جج عباس شاہ نے کی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی،دریں اثناءبانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے 19اپریل کو کے پی میں جلسے کا اعلان کر دیا ،سہیل آفریدی نے کہا بانینے ہدایت کی ہے 10 دنوں میں خیبر پختونخوا میں جلسہ کرنا ہے، 19 اپریل سہ پہر 3 بجے مردان ریلوے گراو¿نڈ میں عظیم الشان جلسہ ہوگا، عمران خان ،بشریٰ کو ناحق قید کیا گیا ہے، پی ٹی آئی قیادت پر گزشتہ کئی برسوں سے مسلسل ظلم و زیادتی کی جا رہی ہے، تمام تر مظالم کے باوجود ثابت کرینگے پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے،19 اپریل کو دنیا کو دکھائیں گے عمران خان جیل میں ہونے کے باوجود بڑی سیاسی سرگرمی کر سکتے ہیں، مخالفین خصوصاً ڈیجیٹل پلیٹ فارمز چلانے والے جلسے کو ناکام بنانے کےلئے منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔