اڈیالہ روڈ پر ہنگامہ آرائی، عمران خان کی بہنوں کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی:(بیورورپورٹ) اڈیالہ روڈ پر ہنگامہ آرائی ، علیمہ خان، ڈاکٹر عظمیٰ اور نورین نیازی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمے میں پارٹی رہنمااور خواتین سمیت 400 سے زائد کارکن بھی نامزد ہیں۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ملزموں نے سیاسی مقاصد کےلئے منصوبہ بندی سے حکومت پنجاب کو پرتشدد طریقے سے دباﺅ میں لانے کی کوشش کی، سرکاری موبائل گاڑی کو توڑا، اداروں کیخلاف نعرے بازی کی گئی، شاہراہ عام کو بند کرکے نظام زندگی مفلوج کیا۔