عمران خان ودیگر کیخلاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا دائرہ وسیع


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان و دیگر کیخلاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا دائرہ کار پھیلا دیا گیا۔

ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک نے بینکنگ عدالت کو بتایا کیس میں مزید2ملزموں،ایک گواہ کااضافہ کردیا ،آئندہ سماعت پر چالان عدالت میں پیش کردیا جائے گا، عدالت نے کیس میں نامزد ملزموں سراج احمد اور فیصل قاضی کی عبوری ضمانت میں14اپریل تک توسیع کرتے ہوئے چالان طلب کرلیا۔