لاہور (مشرق نیوز) پنجاب بھر میں کفایت شعاری اقدامات اور ایندھن بحران کے باعث بند کئے گئے سکول آج سے دوبارہ کھل گئے۔ آن لائن کلاسز کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ پنجاب حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت صوبہ بھرکے تعلیمی اداروں کو 10 سے31 مارچ تک بند کیا تھا۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ آج سے تعلیمی سلسلہ معمول کے مطابق بحال ہوگیا ہے، تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل حسب معمول ہفتہ وار 5 دن جاری رہیگا، تعلیم کے حوالے سے مشکلات اور رکاوٹوں کو ملکر عبور کرنا ہے۔
پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے


















