اسلام آباد:(بیورورپورٹ)فیڈرل سروس ٹریبونل کے فیصلے کےخلاف وفاقی حکومت کی اپیل خارج ،سپریم کورٹ نے تاخیر معاف کرنے کی استدعا بھی مسترد کردی۔
جسٹس عائشہ ملک نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہاحکومت کوئی انوکھی سائل نہیں،عام آدمی والا پروٹوکول ہی ملے گا،قانون پر عملدرآمد افسروں کی سہولت کے تابع نہیں نظم و ضبط کا پابند ہونا چاہیے،حکومت کو عام شہری کی طرح قانون ماننا پڑے گا۔
فیصلے کے مطابق ریاست اپنی نااہلی کا بوجھ عدالت پر نہیں ڈال سکتی، بیوروکریسی کی سستی کی سزا دوسرے فریق کو نہیں دی جا سکتی، ریاست شہریوں سے تو قانون منواتی لیکن خود بہانے بناتی ہے،دفتری رولز یا انتظامی مشکل وقت کی پابندی سے اوپر نہیں ہوسکتے، حکومت کے مطابق افسر کے تبادلے کی وجہ سے فائلیں دفتر میں ہی رہیں، فائلیں دفتر میں ہونے کی وجہ سے اپیل دائر کرنے میں دیر ہوئی،سرکاری افسروں کی کمی یا کمیٹیوں کے اجلاس نہ ہونا حکومت کا اپنا قصور ہے۔
حکومت انوکھی سائل نہیں،عام آدمی والا پروٹوکول ہی ملے گا،سپریم کورٹ



















