واشنگٹن :(بیورورپورٹ) سکھ فار جسٹس نے غزہ بورڈآف پیس کیلئے ایک بلین ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔
امریکہ بھر سے سینکڑوں سکھ برادری کے اراکین واشنگٹن ڈی سی میں جمع ہوئے تاکہ امن، اتحاد و سیاسی مطالبات کیلئے آواز بلند کریں، غزہ کی طرح خالصتان کو بھی حل طلب سیاسی مسئلہ قرار دیتے ہوئے سفارتی و جمہوری حل پر زور دیا ،صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے واضح مطالبہ رکھا گیا بھارتی زیر قبضہ پنجاب میں امریکی محکمہ خارجہ کی نگرانی آزادی ریفرنڈم کرایا جائے۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا خالصتان ریفرنڈم کے حامی سکھ نوجوانوں کو مبینہ جعلی مقابلوں میں نشانہ بنایا جا رہا ہے، 11,000 سے زائد سکھ نوجوان سیاسی عقائد کی بنیاد پر گرفتارو گینگسٹر کے طور پر لیبل کیے گئے ،کسی بھی خونریز مقابلے سے پہلے صدر ٹرمپ کو یقینی بنانا ہوگا پرامن، جمہوری حل کیلئے نگرانی شدہ ریفرنڈم کرایا جائے، مقصد بورڈ آف پیس کا ممبر بن کر پنجاب کو بھارت سے آزاد کرانا ہے۔
سکھ فار جسٹس کا غزہ بورڈ کیلئے ایک بلین ڈالر کا اعلان



















