ہر بچہ سرکاری سکول میں تعلیم حاصل کرے اور اعتماد سے زندگی سنوارے،مریم نواز


لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میںاساتذہ کےلئے ڈریس کوڈ متعارف ،سکولوں میں صفائی کےلئے ستھرا پنجاب کی سروسز حاصل ،سی سی ٹی وی کیمرے لگانے ،آوٹ سورسنگ کےلئے سکول ایمپرورومنٹ کارڈ متعارف کرانے سمیت اہم فیصلے،پنجاب پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کے تحت آوٹ سورسنگ فیز فور کی منظوری دی گئی۔

پہلی مرتبہ پنجاب کے سکولوں میں ڈسٹنس لریننگ متعارف ،آڈیو ویژول لریننگ شروع ہوگی،مارچ تک 140نواز شریف سکول آف ایمی ننس پی پی پی موڑ پر فنکشنل ہوں گے،344 سکولوں میں 42614 طلبہ ،3566 اساتذہ کو سپوکن کلاسز دی جائیگی۔

مریم نواز نے 5لاکھ طلبہ کےلئے سپوکن کلاسز شروع کرنے کا ہدف دیتے ہوئے کہا کوشش ہے ہر بچہ سرکاری سکول میں معیاری تعلیم حاصل کرے اور اعتماد سے زندگی سنوارے، سرکاری سکول کا معیار ایسا بنانا چاہتے ہیں ہر کوئی اپنے بچے کو سرکاری سکول میں داخل کرائے،پنجاب کے ہر سکول کی حالت بہتر بنانا میری ذمہ داری ہے۔

دریں اثنارمضان مارکیٹ سے 35 فیصد کم نرخ کا ریکارڈ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی آفس میںسہولت بازار صوبائی کنٹرول روم کادورہ کیا،پلازہ جوہر ٹاون رمضان بازار میں کسٹمر کو لائیو کال کرکے فیڈ بیک لیا،آلو، پیاز،ادرک پالک کے ریٹ دریافت کئے،رمضان بازاروں میں ریٹ لسٹ،نرخ صفائی کا بھی مشاہدہ کیا۔

عمر نامی شہری نے گفتگو کرتے ہوئے کہارمضان بازاروں میں ہر چیز صاف ستھری و سستی مل رہی ، امی نے سامان کی لسٹ دی تھی لیکر رمضان بازار آگیا۔

مریم نواز نے کہاعوام کے تحفظ کےلئے رمضان سہولت بازاروں کی نگرانی کی جارہی ہے، سہولت ،رمضان بازاروں میں اشیائے خورونوش ڈی سی ریٹ سے کم مہیا کی جارہی ہیں، ڈیجیٹل نگرانی اور مفت ہوم ڈلیوری سے بازاروں میں رش کم ہوتا ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں سکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا بازاروں، مارکیٹوں ،عوامی مقامات پر اضافی اہلکار تعینات،سی سی ٹی وی کیمروں، واک تھرو گیٹس ،سرچ لائٹس کی تنصیب یقینی ،عبادت گاہوں کے گردونواح میں پولیس گشت، سنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشنز میں تیزی لائی جائے،رمضان میں عوامی جان و مال کی حفاظت کو ہر حال میں یقینی بنایا جائےگا۔