اسلام آباد:(بیورورپورٹ) ایس آئی ایف سی کی موثر معاشی حکمت عملی ،پاکستان نے مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی میں 542 ارب کا تاریخی مالیاتی سرپلس حاصل کر لیا۔
رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 542ارب کا سرپلس مالیاتی استحکام کا بہترین عکاس ہے،اخراجات میں کمی، موثر پالیسیوں و حکومتی آمدن میں اضافے نے مالی صورتحال کو متوازن بنانے میں اہم کردار ادا کیا،ٹیکس وصولیوں، سٹیٹ بینک منافع ،پٹرولیم لیوی آمدن میں اضافے سے حکومتی وسائل میں وسعت ، قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی ،اخراجاتی نظم و ضبط سے مالی بچت مزید مستحکم ہوئی۔
دریں اثنا آمدنی زیادہ ،اخراجات کم،ملکی کرنٹ اکاﺅنٹ منفی سے مثبت ہو گیا،سٹیٹ بینک نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دئیے،اعلامیے کے مطابق جنوری کے دوران ملکی کرنٹ اکاﺅنٹ12کروڑ 10 لاکھ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا جبکہ دسمبر میں کرنٹ اکاﺅنٹ 39 کروڑ ڈالر خسارے میں تھا،ماہانہ بنیاد پر کرنٹ اکاﺅنٹ میں بہتری کی بڑی وجہ ترسیلات زر ،برآمدات میں اضافہ ہے۔
ادھر روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹس میں جنوری میں 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے، سٹیٹ بینک نے تفصیل جاری کردی۔
اعداد وشمار کے مطابق ستمبر 2020 سے جنوری 2026 تک بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 9 لاکھ ایک ہزار 764 روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹس کھولے ،جنوری 2026 تک روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں واجب الادا ڈیپازٹس 2 ارب 30 کروڑ ڈالر ہیں۔
پہلی ششماہی میں تاریخی مالیاتی سرپلس ،ملکی کرنٹ اکاﺅنٹ منفی سے مثبت



















