صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری،شاہینوں کی” بے بی نمیبیا“کوہرا کر سپر 8میں پرواز

کولمبو: (مشرق نیوز)پاکستان نے نمیبیا کو 102 رنز سے شکست دےکر ٹی 20ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کےلئے کوالیفائی کرلیا۔

شاہینوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 199رنز بنائے،صاحبزادہ فرحان نے 58گیندوں پرشاندار سنچری بنائی،شاداب خان 22 گیندوں پر 36 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 18 ویں اوور میں 97رنز پر ڈھیر ہوگئی،عثمان طارق4،شاداب خان 3 ،سلمان مرزا،نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

پاکستان میچ 102رنز سے جیت کر سپر8میں جاپہنچا،ٹی20 ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان نے رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح سمیٹی۔