12ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ،علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کاحکم

راولپنڈی:(بیورورپورٹ) حاضری سے استثنیٰ درخواست مسترد ،عدالت نے 26نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس پرسماعت کی،علیمہ خان ایک بار پھر پیش نہ ہو سکیں ،عدالت نے 12ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے اورحاضری سے استثنیٰ درخواست مسترد کرتے ہوئے حکم دیا گرفتار کر کے آج پیش کیا جائے، کیس کے دونوں آخری گواہوں، تفتیشی افسروں کو بھی طلب کر لیا گیا ۔