بجلی 43پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان،نیپرا نے سماعت مکمل کرلی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بجلی 43پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان،نیپرا نے سماعت مکمل کرلی۔

چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں اتھارٹی نے سماعت کی،منظوری کی صورت میں صارفین پر 10 ارب سے زائد کا بوجھ پڑےگا،قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

سماعت کے دوران صارفین نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا انکریمنٹل پیکیج سے بعض صنعتوں کو فائدہ اور بعض کو نقصان ہو رہا ، فرنس آئل پر چلنے والی انڈسٹری کو 22 تک یونٹ مل رہی ہے ، پیکیج میں شیئر کیے گئے اعداد و شمار درست نہیں،نیپرا اعداد و شمار کا جائزہ لےکر فیصلہ جاری کرےگا۔