عوام کو ایک اور دھچکا،سفر بھی مہنگا،پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ہائیکورٹ میں چیلنج


لاہور:( کامرس رپورٹر،کورٹ رپورٹر)عوام کو ایک اور دھچکا،کرائے بڑھنے سے ٹرانسپورٹ سفر بھی مہنگا،پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے ملک بھر میں کرائے 3فیصد بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے اثرات ہر پاکستانی پر مرتب ہوتے ہیں،وفاقی ،پنجاب حکومت کی پالیسیوں سے ٹرانسپورٹرز شدید دبا ﺅکا شکار ،حکومتیں ٹرانسپورٹرز کو دیوار سے لگانا چاہتی ہیں، مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات نہیں کئے جا رہے، وعدوں پر فوری عملدرآمد نہ کیا گیا تو ایک بار پھر ملک گیر پرامن ہڑتال کریں گے۔

دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیاحکومتی اقدام سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا،پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دیا جائے۔