کراچی:(بیورورپورٹ)پاکستان سٹاک میں شدید مندی،سرمایہ کاروں کے 5 کھرب 77 ارب ڈوب گئے،انڈیکس 5 حدیں کھو بیٹھا۔
ایران کو دباو میں لانے کےلئے امریکی جارحانہ طرز عمل سے خطے میں جنگ کے منڈلاتے بادل، کموڈٹیز کی عالمی مارکیٹس میں غیریقینی ماحول، لسٹڈ کمپنیوں کے توقعات سے کم مالیاتی نتائج، غیرملکیوں، بروکرز، فنڈز و انفرادی سرمایہ کاروں کی پری رمضان پرافٹ ٹیکنگ سے پاکستان سٹاک ایکسچینج مندی میں رواں سال کی دوسری بڑی مندی ریکارڈ کی گئی۔
انڈیکس 5سطحیں نیچے گر نے سے78فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی ،سرمایہ کاروں کے 5کھرب 77ارب 91کروڑ 85لاکھ 4ہزار 443 ڈوب گئے،سرمایہ کاری کے تمام شعبوں نے محتاط طرز عمل اپنایا،انڈیکس 5149 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 74 ہزار 453 کی سطح پر بند ہوا۔
پاکستان سٹاک میں مندی،سرمایہ کاروں کے 5 کھرب 77 ارب ڈوب گئے



















