جماعت اسلامی کیخلاف سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کا مقدمہ درج

کراچی:(بیورورپورٹ)سندھ اسمبلی کے باہراحتجاج ،دھرنے ،ہنگامہ آرائی کامقدمہ جماعت اسلامی کیخلاف درج کرلیا گیا۔

سرکار کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے میںہنگامہ آرائی ، توڑ پھوڑ،سڑک بند کرنے،کار سرکار میں مداخلت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی اورانسداد دہشتگردی سمیت دیگردفعات شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کےلئے اینٹی رائٹ کا استعمال کیا گیا ،میگا فون کے ذریعے اعلانات کیے گئے ہنگامہ آرائی نہ کریں اور منتشرہوجائیں لیکن ہجوم مشتعل رہا،پولیس موبائل کے شیشے ٹوٹ گئے،سرکاری املاک کو نقصان پہنچا۔