خیرپور،کراچی:(بیورورپورٹ) بس ،ٹرالر میں خوفناک تصادم،11افراد جاں بحق،متعدد زخمی ہو گئے۔
بدقسمت بس پنجاب سے کراچی جارہی تھی،خیرپور کے علاقے ٹنڈو مستی کے قریب قومی شاہراہ پر حادثے کاشکار ہوگئی،جاں بحق افراد کی لاشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،مرنے والوں میںبس ڈرائیور ، کنڈکٹر بھی شامل ہے۔
دوسری جانب صدر آصف زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور کہاافسوسناک واقعات سے بچاو کےلئے موثر اقدامات کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے،قومی شاہراہوں پر ٹریفک کے اصولوں پر سختی سے عملدرآمد اور حفاظتی انتظامات میں بہتری کےلئے صوبائی و وفاقی سطح پر مربوط حکمت عملی وضع کرنا ہوگی۔
خیرپور، بس ،ٹرالر میں خوفناک تصادم،11افراد جاں بحق،متعدد زخمی



















