کینیڈا،نیدر لینڈ کو شکست،یو اے ای ،امریکہ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

نئی دہلی،چنئی:(مشرق نیوز)یو اے ای نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کینیڈا کو 5 وکٹوں سے شکست دےدی۔

دہلی میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے ، یو اے ای نے ہدف 19.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،اریانش شرما نے 53 گیندوں پر 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ایک اور میچ میں امریکہ نے نیدر لینڈ کو93رنز سے ہرادیا،چنئی میں کھیلے گئے میچ میں امریکہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 196رنز سکور کیے،ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈ کی پوری ٹیم 15.5اوورز میں 103رنز پر ڈھیر ہوگئی۔