شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان نے بیٹی کو اپنا جانشین مقرر کردیا

پیانگ یانگ:(مشرق نیوز)شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان نے بیٹی کو اپنا جانشین مقرر کردیا،جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی نے دعویٰ کیابات قومی انٹیلی جنس سروس نے قانون سازوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائی ،بطور ٹھوس شواہد حالیہ سرگرمیوں کا ڈیٹا بھی پیش کیا گیا۔

رکن پارلیمنٹ لی سیونگ کوین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پہلے کم جونگ ان کی بیٹی کے جانشین بنائے جانے کا صرف تاثر تھا تاہم اب وہ باقاعدہ نامزدگی کے مرحلے میں پہنچ گئیں۔