کوئی ذاتی مفاد نہیں ،مقصد صرف بنگلہ دیش کو عزت دلانا تھا، محسن نقوی


پشاور: (بیورورپورٹ) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کوئی ذاتی مفاد نہیں ،مقصد صرف بنگلہ دیش کو عزت دلانا تھا،کھیل کو سیاست سے دور اور خطے میں کرکٹ کے فروغ کےلئے مثبت اقدامات کیے جائیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا بنگلہ دیش کے سوا کوئی شرط نہیں رکھی، بی سی بی کے تمام مطالبات مانے گئے،حکومت نے سری لنکا کے صدر کی درخواست پر قومی ٹیم کو بھارت کےخلاف میچ کھیلنے کی اجازت دی،ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دینے کےلئے ٹیموں کی تعداد میں 2 کا اضافہ کردیا ، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 50 ،رنر اپ ٹیم کو 25 لاکھ روپے دئیے جائیں گے تاکہ کرکٹ کی ترقی کے عمل کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا قومی ٹیم میں 60 فیصد کھلاڑیوں کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہوناثبوت صوبے میں کرکٹ ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں،خیبر پختونخوا سپورٹس بورڈ کےساتھ قریبی اشتراک سے کام کیا جا رہا ہے،آنےوالے دنوں میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے،حکومت کی کوشش ہے کھیل کو سیاست سے دور رکھا جائے،بات واضح انسداد دہشتگردی کےلئے تمام ادارے ملکر کام کر رہے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا دہشتگردی کےخلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابل تعریف ہے، اسلام آباد میں ہونےوالے واقعات میں بھی اداروں نے موثر کارروائی کی ،آئندہ بھی مشترکہ کوششوں سے دہشتگردوں کو شکست دینگے۔