پاکستان نے آئی سی سی کو بڑے مالی نقصان سے بچا لیا


لاہور:(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے آئی سی سی کو بڑے مالی نقصان سے بچا لیا،بھارت کےخلاف میچ کھیلنے کے فیصلے سے آئی سی سی کے 174 ملین ڈالرز بچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی و دیگر سپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا ،پاکستان کی جانب سے میچ کھیلنے کی رضامندی کے فوری بعد ممبئی و کولمبو کے ائیر ٹکٹ کی مانگ بڑھ گئی،کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے خوشی کا اظہار کردیا۔