معاشی نمو کے امکانات بہتر،ششماہی زری پالیسی رپورٹ


کراچی:(بیورورپورٹ)معاشی نمو کے امکانات بہتر،سٹیٹ بینک نے ششماہی زری پالیسی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق میکرو اکنامک حالات اور منظرنامے میں بہتری آئی،توقع ہے مہنگائی مالی سال 2026 اور 2027 کے بیشتر عرصے کے دوران 5 سے 7 فیصد کے ہدف میں رہے گی، کچھ قلیل مدتی اتار چڑھاو متوقع ہے، مالی سال 2026 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کے صفر سے ایک فیصد تک رہنے کی توقع ہے، تجارتی خسارہ بلند ہوگا جو مضبوط ترسیلات زر ،منصوبہ بند سرکاری آمدنی سے جزوی طور پر پورا ہونے کی امید ہے،مالی سال 2027 میں زرمبادلہ ذخائر مزید اضافے سے تقریباً 3 ماہ کی درآمدی کوریج کے قریب پہنچ جائیں گے، معاشی نمو کے امکانات بہتر ہوگئے ۔