لاہور: (سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش پر کوئی جرمانہ نہ پابندی ،ایک ایونٹ کی میزبانی ملے گی،آئی سی سی نے پی سی بی ، بی سی بی کےساتھ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 نہ کھیلنے پر بنگلہ دیش پر کوئی جرمانہ نہیں کیا جائےگا ،آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی دی جائے گی،لاہور میں ہونےوالے مذاکرات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئے، آئی سی سی، پی سی بی ، بی سی بی کے درمیان کھلے و مثبت مذاکرات میںٹی 20 ورلڈ کپ 2026 ،جنوبی ایشیا میں کرکٹ کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی سی سی نے کہا بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ آئی سی سی کا مکمل رکن و عالمی کرکٹ کا اہم ستون ،ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں عدم شرکت پر افسوس ہے،بی سی بی پر مالی، انتظامی یا سپورٹنگ پابندی نہیں لگائی جائے گی، بنگلہ دیش کو ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی سے رجوع کرنے کا حق حاصل ہے۔
اعلامیے میں 20 کروڑ سے زائد شائقین پر مشتمل بنگلہ دیش کو اہم کرکٹ مارکیٹ قرار دیتے ہوئے کہا گیا بنگلہ دیش 2028 سے 2031 کے درمیان آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا، آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی معمول کے طریقہ کار سے مشروط ہوگی۔
بنگلہ دیش پر کوئی جرمانہ نہ پابندی ،ایک ایونٹ کی میزبانی ملے گی،آئی سی سی



















