لاہور:(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش کے نقصان کاازالہ کرو،پی سی بی نے شرائط کی فہرست آئی سی سی کو تھما دی۔
سہ فریقی مذاکرات کی اندرونی کہانی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح طور پر کہا اپنے لیے کسی قسم کی رعایت یا فائدہ نہیں مانگ رہے، بنگلہ دیش کےساتھ ہونےوالی ناانصافی پر خاموش نہیں رہ سکتے،بنگلہ دیش کے نقصان کاازالہ، ورلڈ کپ کی آمدنی سے پورا اور جائز حصہ دیا جائے۔
پاکستان نے آئی سی سی پر زور دیا بھارتی کرکٹ ٹیم ستمبر میں بنگلہ دیش کا طے شدہ دورہ یقینی بنائے ،کسی بھی یکطرفہ فیصلے سے گریز کیا جائے،حکومتی سطح پر کیے گئے فیصلوں کی مکمل پاسداری کی ضمانت دی جائے تاکہ کرکٹ معاملات سیاست کی نذر نہ ہوں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں یقین دہانی کرائی گئی کسی بھی بورڈ ممبر کو بنگلہ دیش کی طرح ورلڈ کپ سے باہر نہیں کیا جائے گا ،تمام فیصلے شفاف، غیر جانبدارانہ اور کھیل کی روح کے مطابق ہوں گے، پاکستان نے کہابھارت کو روایات پر عمل کرنے کا پابند اور کرکٹ کو باہمی احترام ، کھیل کے اصولوں کے تحت آگے بڑھایا جائے۔
بنگلہ دیش کے نقصان کاازالہ کرو،پی سی بی نے شرائط کی فہرست آئی سی سی کو تھمادی



















