ممبئی،چنئی:(مشرق نیوز)ٹی 20ورلڈکپ میں انگلینڈ بڑے اپ سیٹ سے بچ گیا،نیپال کیخلاف صرف 4رنز سے کامیابی سمیٹی۔
ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں انتہائی دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا، انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جیکب بیتھل اور کپتان ہیری بروک کی نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم نے بھرپور مقابلہ کیا ،مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز جڑ دئیے اور صرف 4رنز سے شکست کھائی۔
قبل ازیں ٹی 20 ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو5 وکٹوں سے پچھاڑ دیا۔
چنئی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے ، گلبدین نبی 63 رنز کےساتھ ٹاپ سکورر رہے،نیوزی لینڈ نے ہدف 5 وکٹوں پر حاصل کر لیا ،ٹم سیفرٹ 65 ،گلین فلپس نے 42 رنز کی باری کھیل کر ٹیم کو جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ایک اور میچ میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو 20رنز سے ہرادیا،میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6وکٹوں کے نقصان پر163رنز بنائے،مینڈس نے 56رنز کی شاندار اننگز کھیلی،ہدف کے تعاقب میں آئر لینڈ کی ٹیم143پر چلتی بنی۔
انگلینڈ ، نیوزی لینڈ،سری لنکا کی فتح، نیپال ،افغانستان ،آئرلینڈ کو شکست



















