واشنگٹن:(خواجہ فاروق)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران سے نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے پرامید،امریکہ اپنے سیاسی عزائم مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کو نہیں بتاتا۔
ٹی وی انٹرویو میں ٹرمپ نے کہاایران سے مذاکرات جاری رکھنا اور نتیجے پر پہنچنا چاہتے ہیں،منصوبہ ہے تہران مذاکرات کرے، دیکھیں گے آگے کیا ہوتا ،بڑا بحری بیڑہ ایران کی جانب بڑھ رہا ہے،صرف ایرانی حکام جانتے ہیں کوئی ڈیڈ لائن ہے یا نہیں،پہلے بھی مذاکرات ناکام ہوئے تو جوہری تنصیبات پر حملہ کرنا پڑا۔
امریکی صدر نے کہاماضی میں ایران کے مسئلے کو مختلف طریقے سے نمٹا گیا اب دیکھیں کیا ہوتا ہے، خلیجی ممالک کو اپنے منصوبے کاپہلے نہیں بتا سکتے،امریکہ اورکیوبا کے درمیان کسی ممکنہ معاہدے کی جانب پیشرفت ہو رہی ہے،کینیڈا نے چین کےساتھ کوئی معاہدہ کیا تو امریکہ جواب میں کوئی بڑا اورٹھوس اقدام کرےگا،گرین لینڈ کے معاملے پر مذاکرات کا آغاز ہوچکا اورمعاملات تقریباً طے پاگئے۔
دریں اثناامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کو منی سوٹا میں جاری مظاہروں سے دور رہنے کا حکم دےدیا۔
ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا بارڈر پٹرول ،وفاقی امیگریشن اہلکاروں کو سرکاری املاک کا تحفظ یقینی بنانے کا کہہ دیا،افسروں پر تھوکنے دیں گے نہ گاڑیوں پر لاتیں، مکے برسانے کی اجازت ہے ایسا ہوا تو ملوث افراد کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا،ضرورت پڑی تو فوج وفاقی املاک کے تحفظ میں سخت رویہ اختیار کرے گی۔
ایران سے نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے پرامید ہیں،امریکی صدر ٹرمپ



















