ٹی 20 ورلڈکپ کا بائیکاٹ، پی سی بی نے متبادل پلان بنالیا

اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے آج چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی اہم ملاقات ہوگی جس میں بھارت میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا یا نہیں فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے، ورلڈکپ کے حوالے سے فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے فیصلے کے بعد قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی کا فیصلہ ہوگا، اگر پاکستان ورلڈ کپ کیلئے نہیں جاتا تو کٹ کی رونمائی نہیں کی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں پی سی بی نے پلان تیار کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں 4 ٹیموں کا ٹورنامنٹ لاہور میں کرایا جائیگا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان ٹیم، شاہینز انڈر 18 ٹیموں کو چار ٹیموں میں تقسیم کیا جائیگا۔