شاہینوں کی پرواز،7سال بعد آسٹریلیا سے ٹی 20سیریز جیت لی


لاہور: (سپورٹس رپورٹر)شاہینوں کی پرواز،7سال بعد آسٹریلیا سے ٹی 20سیریز جیت لی۔

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے، کپتان سلمان علی آغا 76، عثمان خان 53 ،صائم ایوب،23 ،شاداب خان نے 28 رنز کی اننگز کوکھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 16ویں اوور میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی،کیمرون گرین 35 ،میتھیو شارٹ 27 رنز بنا کر نمایاں رہے، 7 بیٹرز دہرے ہندسے میں بھی نہ جاسکے،ٹی 20انٹرنیشنل کی تاریخ میں پاکستانی سپنرز نے پہلی بار تمام 10 وکٹیں حاصل کرکے نیا کارنامہ سر انجام دیا،شاداب خان ،ابرار 3، 3 عثمان طارق 2،صائم ایوب ،نواز ایک، ایک کھلاڑی کو واپسی کاراستہ تھمایا،90رنز کی بڑی فتح کے بعد پاکستان نے سیریز میں2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی،آخری میچ اتوار کو کھیلاجائےگا۔

علاوہ ازیں کپتان سلمان علی آغا نے ٹی 20 میں ایک اور شاندار سنگ میل اپنے نام کر لیا،25 گیندوں پر نصف سنچری جڑناپاکستانی کپتان کی جانب سے دوسری تیز ترین ففٹی ہے۔