بحری جہاز ایلات میں لنگرانداز،ایران کو ڈیڈ لائن دےدی،ٹرمپ

واشنگٹن:(بیورورپورٹ) امریکی میزائل بردار تباہ کن جہاز اسرائیل کے بحیرہ احمر کے شہر ایلات کی بندرگاہ پر لنگرانداز ، خطے میں امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت تیز کردی گئی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا خفیہ طور پر ایران کو ڈیڈ لائن دیدی ،جوہری معاہدہ قبول نہ کیا تو بڑی فوجی کارروائی کریں گے،اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا امید ہے معاہدہ ہوجائے ورنہ دیکھیں گے کیا ہوتا ہے،تہران کو ڈیل ماننا پڑے گی۔