امریکی ٹیرف ،چاہ بہارسے دستبرداری مودی کی ناکام خارجہ پالیسی کا ثبوت

لندن:(مشرق نیوز)دی ٹیلی گراف نے کہاہے بھارتی حکومت کی ناکام سفارتکاری اور کمزور معاشی پالیسیاں مودی کے ترقی ،علاقائی تسلط کے دعووں کو زمینی حقائق کے سامنے بے نقاب کر رہی ہیں۔

برطانوی جریدے نے کہامودی کے بدترین دور اقتدار میں بھارت کو شدید سفارتی و معاشی دھچکوں کا سامنا ، بھارتی ادارہ جاتی حصص کی فروخت اور امریکی پابندیوں نے مودی حکومت کو امریکہ کے سامنے جھکنے پر مجبور کر دیا ،بھاری ٹیرف، امریکی امیگریشن قوانین میں سختی اور چاہ بہار منصوبے سے دستبرداری مودی کی ناکام خارجہ پالیسی کا واضح ثبوت ہیں۔