بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین سکینڈل پرمزید ہوشربا دستاویزات


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی محکمہ انصاف نے بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین سکینڈل پرمزید ہوشربا دستاویزات جاری کردیں۔

35 لاکھ سے زائد صفحات عوام کےلئے جاری کیے گئے،نئی ریلیز میں 2 ہزار سے زائد ویڈیوز ، ایک لاکھ 80 ہزار تصاویر شامل ہیں، متاثرہ افراد کی شناخت چھپانے کیلئے کچھ حصے ایڈیٹ ،اہم شخصیات اور سیاست دانوں کے نام نہیں چھپائے گئے،میئر نیویارک ظہران ممدانی کی والدہ میرا نائر کا بھی ذکر ہے