امریکہ نے سعودی عرب کو جدید پیٹریاٹ میزائلز فروخت کرنے کی منظوری دے دی


واشنگٹن: (خواجہ فاروق) امریکہ نے سعودی عرب کو جدید پیٹریاٹ میزائلز، اسرائیل کو فوجی سازوسامان فروخت کرنے کی منظوری دیدی۔

پینٹاگون نے کہا سعودی عرب کو9ارب ڈالر کے جدید کیپیبلٹی 3 میزائلز اور متعلقہ آلات فراہم کیے جائیں گے،اسرائیل کو 6.5 ارب ڈالر کا فوجی سازوسامان فروخت کرنے کی منظوری دی ، 3.8 ارب ڈالر کے اپاچی ہیلی کاپٹر 1.98 ارب ڈالر کی لائٹ وہیکلز شامل ہیں۔