بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ،درخواست دائر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایک ماہ کیلئے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ،سی پی پی اے نے نیپرا میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی۔

نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر جمعرات کو سماعت کرے گی،درخواست میں کہا گیا دسمبر میں 8 ارب 48 کروڑ 70 لاکھ یونٹس پیدا ، ڈسکوز کو 8 ارب 20 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی،فی یونٹ لاگت 9.62 روپے رہی ۔