خوراک، توانائی، صحت و تعلیم کے شعبوں کیلئے 66 ارب کے فنڈز منظور


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)خوراک، توانائی، صحت ،تعلیم کے شعبوں کیلئے 66 ارب،حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کیلئے 29 ارب سے زائد کے اضافی فنڈز فراہم کرنے کی منظوری ، پاسکو کو 5 لاکھ ٹن گندم نیلام کرنے ،پنجاب کو 3 لاکھ ٹن گندم دینے کی اجازت دےدی گئی۔

وزیر خزانہ کی زیرصدارت ای سی سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا پاسکو کے 5لاکھ میٹرک ٹن ذخائر نیلام کئے جائیں گے تاکہ سٹوریج اخراجات میں کمی آئے اور گندم کی قیمتوں میں استحکام رہے،ای سی سی نے پاکستان پوسٹ آفس کے ذمے یوٹیلیٹی کمپنیوں واجبات کی ادائیگی کےلئے 10ارب 98کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کر لی۔

درآمدی یوریا پر سبسڈی وفاق ،صوبوں کے درمیان ففٹی ففٹی کے تناسب سے تقسیم ہوگی،مقصد کےلئے 23ارب 42کروڑ کی منظوری دےدی گئی، 15ارب وفاقی حکومت جاری کرے گی،وزارت ہاوسنگ کو ترقیاتی منصوبوں کےلئے ایک ارب 90 کروڑ ،کیڈٹ کالج حسن ابدال کےلئے 15کروڑ ،ایف بی آر کی جانب سے ضبط کیے گئے سولر پینلز گلگت بلتستان حکومت کو فراہم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔