لاہور: (سپورٹس رپورٹر)ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے 15رکنی سکواڈ کی نقاب کشائی،حارث رﺅف آﺅٹ،پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے ڈائریکٹر عاقب جاوید، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں ٹیم کا اعلان کیا۔
سلمان علی آغا کپتان ہوں گے،سکواڈ میں بابر اعظم، فخر زمان، نواز، ابرار ،نسیم شاہ ،سلمان مرزا، شاہین آفریدی، شاداب خان، صاحبزادہ فرحان، فہیم اشرف، خواجہ نافع، عثمان طارق، صائم ایوب اور عثمان خان شامل ہیں۔
عاقب جاوید نے کہا کمبی نیشن کو ذہن میں رکھ کر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا، کنڈیشنز کو مدنظر رکھ کر ٹیم تشکیل دی ، بابراعظم کا ٹیم میں اہم کردار ہے۔
کپتان سلمان علی آغا نے کہا فتح کیلئے اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی، پچھلے 3 ٹورنامنٹ میں پرفارمنس اچھی نہیں رہی، ورلڈکپ ہمیشہ چیلنجنگ ایونٹ ہوتا ہے، ریلکس نہیں ہو سکتے، ورلڈکپ کیلئے پرجوش ، تیار ہیں، سری لنکا کی کنڈیشنز میں ہائی سکورنگ میچز نہیں ہوتے،بابراعظم کی اتنی بری پرفارمنس نہیں جتنی لوگ باتیں کرتے ہیں،بابراعظم پاکستان کیلئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں میرے لئے وہی اہم ہے۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا عثمان خان کی کارکردگی ٹیم میں واپسی کے بعد بہترین رہی ، وکٹ کیپر کا کردار بیٹنگ میں چھٹے نمبر پر ہے، صاحبزادہ فرحان بھی کیپنگ کیلئے موجود ہیں لیکن بوجھ نہیں ڈالیں گے۔
ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے 15رکنی قومی سکواڈ کی نقاب کشائی،حارث رﺅف آﺅٹ



















