نئی دہلی :(مشرق نیوز )سید عاصم منیر با اختیار چیف آف ڈیفنس فورسز ،پاکستان طاقتور و سنجیدہ حریف ہے، بھارتی میڈیا نے اعتراف کرلیا۔
دی وائر کے مطابق آپریشن سندور کے بعد کی جانےوالی جوابی کارروائی نے واضح کر دیا بھارت کےلئے پاکستان طاقتور ،سنجیدہ حریف ہے، ہندوتوا نظرئیے کے زیر اثر بھارت نفرت وانتہا پسندی کی آماجگاہ ، نئی دہلی یوتھ سمٹ میں بھارتی قومی سلامتی مشیر نے نوجوانوں کو انتقامی ذہنیت اپنانے کی ترغیب دی، اجیت ڈوول کا اشتعال انگیز بیان قومی سلامتی پالیسی و فیصلوں پر اثرانداز ہو گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ڈوول کی بدلہ ڈاکٹرائن دانستہ طور پر جنگ چھیڑنے کا بہانہ بن سکتی کیونکہ بھارت کی کشمیر پالیسی میں بھی انتقام کی واضح سوچ مسئلے کے حل کی بجائے مزید بگاڑ کا باعث بن رہی ہے،پاکستان نے اپنے دفاع کو مضبوط بنانے کےلئے راکٹ فورس قائم کرلی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بااختیار چیف آف ڈیفنس فورسز اور جوہری طاقت کے نگہبان کے طور پر سامنے آئے ۔
سید عاصم منیر با اختیار ،پاکستان طاقتور و سنجیدہ حریف ہے، بھارتی میڈیا کا اعتراف



















