ٹی 20ورلڈکپ،بنگلہ دیش بھارت نہ گیا تو متبادل ٹیم کا انتظام کیا جائےگا،آئی سی سی


ابوظہبی:(مشرق نیوز)بنگلہ دیش کے تحفظات مسترد،ٹی 20ورلڈکپ شیڈول کے مطابق ہوگا، آئی سی سی نے فیصلہ سنا دیا۔

اعلامیے میں کہا گیا بنگلہ دیش کے میچز بھارت میں ہی کھیلے جائیں گے،فیصلہ بورڈ میٹنگ میں سکیورٹی جائزے کے بعد کیا گیا، جائزے کے مطابق بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں،میڈیا پرسنز ، آفیشلز اور شائقین کو بھارت کے کسی وینیو پر خطرہ نہیں ،ٹورنامنٹ کے قریب شیڈول تبدیل کرنا ناممکن ہے،بی سی بی سے ایونٹ کا سکیورٹی پلان شیئرکیا جاتا رہا ،مسئلہ حل کرنے کےلئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کےساتھ متعدد خط و کتابت ،ملاقاتیں بھی کی گئیں۔

آئی سی سی نے کہا بنگلہ دیش بھارت نہ گیا تو متبادل ٹیم کا انتظام کیا جائے گا،فیصلے پر نظرثانی کےلئے ایک دن کا موقع ہے، بی سی بی نے اپنی شرکت کو ایک کھلاڑی کے ڈومیسٹک لیگ پر غیر متعلقہ معاملے سے جوڑے رکھا، ٹورنامنٹ کی سکیورٹی یا شرائط شرکت سے کوئی تعلق نہیں،فیصلے تمام 20 شریک ممالک کےلئے یکساں اصولوں، سکیورٹی رپورٹس ، میزبان ممالک کی ضمانتوں کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا نیک نیتی، یکساں معیار اور عالمی کرکٹ کے اجتماعی مفادات کے تحفظ کےلئے پرعزم ہے۔