ٹرمپ ایران کےخلاف فیصلہ کن آپشنز چاہتے ہیں، امریکی حکام،جواب سخت ہوگا،تہران

واشنگٹن،تہران:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کےخلاف فیصلہ کن آپشنز چاہتے ہیں،حکام کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی اخبار نے کہالڑاکا طیارے مشرق وسطیٰ پہنچ گئے ،ائیرکرافٹ کیرئیربھی پہنچ رہے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کسی بھی نئے حملے کا سخت و فیصلہ کن جواب دیا جائے گا،ایران کےخلاف امریکہ کے جارحانہ اقدامات ناکام ہوچکے ،جون 2025 میں ضبط و تحمل کا مظاہرہ کیا ، دوبارہ حملہ ہوا تو پوری طاقت کےساتھ جوابی کارروائی کریں گے۔

امریکی اخبار کے مضمون میں عباس عراقچی نے لکھا کوئی دھمکی نہیں، حقیقت ہے جسے بطور سفارت کار بیان کرنا ضروری سمجھتا ہوں، جنگ پورے خطے کو لپیٹ میں لے لے گی، امریکہ کا رویہ تبدیل ہونا چاہیے، ایران کےساتھ باہمی احترام کی بنیاد پربات کی جائے،