غزہ امن بورڈ قائم ،جیسپر جیفرز عالمی استحکام فورس کے کمانڈر مقرر

واشنگٹن:(خواجہ فاروق)غزہ امن بورڈ قائم، فلسطینی نمائندگی غائب، جیسپر جیفرز عالمی استحکام فورس کے کمانڈر مقرر ،مارکو روبیو، خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ سٹیو وٹکوف، ارب پتی تاجر مارک رووان، عالمی بینک کے صدر اجے بنگا ،امریکی ڈپٹی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر رابرٹ گیبریل شامل ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی کے بعد کی نگرانی، سکیورٹی و بحالی کےلئے بین الاقوامی بورڈ کا اعلان کرتے ہوئے بورڈ آف پیس کا نام دےدیا ،شامل تمام افراد غیر ملکی ،کوئی فلسطینی شخصیت حصہ نہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر اور اپنے داماد جیرڈ کشنر کو بھی نام نہاد بورڈ آف پیس کے بانی ایگزیکٹو ممبران کے طور پر نامزد کیا، بورڈ کا کام غزہ کے مستقبل کےلئے سیاسی حکمت عملی اختیار، عالمی سطح پر فنڈز اکٹھا کرنا اور سکیورٹی کے بڑے معاملات کی نگرانی کرنا شامل ہے،اقوام متحدہ کے سابق ایلچی نکولے ملاڈینوف نمائندہ اعلیٰ ہوں گے۔

الگ غزہ ایگزیکٹو بورڈ بھی تشکیل دیا گیا ،ترکیہ، قطر، مصر ،متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ ، انٹیلی جنس سربراہ حصہ ہیں ،ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان، قطری سفارتکار علی الثوادی، مصری انٹیلی جنس کے سربراہ جنرل حسن رشاد، اماراتی وزیر ریم الہاشمی، اقوامِ متحدہ کی کوآرڈینیٹر سگریڈ کاگ، اسرائیلی نژاد رئیل سٹیٹ ٹائیکون یاکر گابے شامل ہیں۔