جزوی و نمائشی اصلاحات پر انحصار،مودی حکومت ناکام

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)جزوی و نمائشی اصلاحات پر انحصار،مودی حکومت ناکام،امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے کچاچٹھا کھول دیا۔

رپورٹ میں وال سٹریٹ جرنل نے کہا ٹیرف عائد ہونے کے باعث بھارت کو اقتصادی اصلاحات سے کوئی فائدہ نہیں ملا،مودی حکومت آزاد منڈی پر واضح ویژن پیش کرنے میں بھی ناکام ،بھارتی معاشی اصلاحات غیر مستقل، کمزور اور تاخیر کا شکار رہیں،صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت ٹیرف اقدامات نے بھارتی معاشی اصلاحات کی کمزوری کو بے نقاب کر دیا،ٹیرف ثبوت بھارتی معیشت اب بھی سخت ریگولیٹڈ ہے ،نان ٹیرف رکاوٹوں نے امریکی غصے کو مزید ہوا دی، انشورنس ، نیوکلیئر جیسے اہم شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری بہت دیر سے کھولی گئی۔

وال سٹریٹ جرنل نے کہا بینکاری بحران کے بعد اصلاحات تاخیر سے متعارف کرائی گئیں، جی ایس ٹی کا ناقص نفاذ مودی حکومت کی بڑی ناکامی ہے ،زرعی اصلاحات سیاسی دباو کے باعث واپس لے لی گئیں، بیوروکریسی میں کی جانے والی تبدیلیاں محض ظاہری ،مودی حکومت نے بحران سے پہلے تنقید کو مسلسل نظر انداز کیا،بلند ٹیرف ،تحفظ پسند پالیسیوں نے مسابقت کو نقصان پہنچایا،موجودہ صورتحال میں بھارتی معیشت کو مکمل معاشی اوورہال کی ضرورت ہے۔