کراچی:(بیورورپورٹ)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، تاجروں کے کروڑوں ڈوب گئے۔
سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا منفی زون سے اختتام،کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 100 انڈیکس 1381 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 82 ہزار 569 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا،انڈیکس کی یومیہ بلند سطح ایک لاکھ 84 ہزار 726 اوریومیہ کم ترین سطح ایک لاکھ 82 ہزار369رہی۔
دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی،آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 4300 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،اضافے سے قیمت 4لاکھ 86 ہزار 162 روپے کی تاریخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
پاکستان سٹاک میں مندی، تاجروں کے کروڑوں ڈوب گئے،سونا مزید مہنگا



















