رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد رہے گی،عالمی بینک


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد رہے گی،عالمی بینک نے تازہ رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو کے تخمینے میں 0.1 فیصد کمی کی گئی،مالی سال 2026-27کے دوران پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.4 فیصد تک پہنچ سکتی ہے،عالمی بینک کے مطابق حالیہ سیلاب کے بعد زرعی شعبے کی بحالی سے معیشت کو سہارا ملنے کی توقع ،تعمیر نو ،بحالی منصوبوں سے معاشی سرگرمیوں میں بہتری آ سکتی ہے۔

عالمی بینک نے کہاغذائی اشیا کی قیمتیں نیچے آنے سے مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی کا امکان ہے، شرح سود میں کمی کے باوجود مانیٹری پالیسی کو محتاط قرار دیا گیا تاکہ مالی استحکام برقرار رکھا جا سکے،امریکی ٹیرف میں اضافے سے پاکستان کی برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ ،درآمدات میں ممکنہ اضافے کے باعث کرنٹ اکاونٹ خسارے میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے، ترسیلات زر معمول پر آنے سے بیرونی مالی دباو بڑھے گا۔

رپورٹ کے مطابق صنعتی سرگرمیوں میں تیزی و بینک قرضوں میں اضافے کے آثار نظر آ رہے ہیں جو مجموعی معاشی سرگرمیوں کےلئے مثبت ہیں۔